نئی دہلی 18؍ اکتوبر (یو این آئی) آئندہ 14 نومبر سے نئی دہلی کے پرگتی
میدان میں شروع ہونے والے بین الاقوامی تجارتی میلے میں وزارت اقلیتی
امورہنر ہاٹ کا اہتمام کرے گی جس میں اقلیتی طبقات کے دستکاروں
کے ہاتھوں بنائی گئیں مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور (آزاد چارج )مختار عباس نقوی نے آج
یہاں بتایا کہ پرگتی میدان میں پہلی مرتبہ ہنر ہاٹ لگاکر ملک کے دور
دراز
علاقوں سے تعلق رکھنے والے اقلیتی طبقات کے کاریگر اور دستکاروں کو
اپنے فن اور ہنر کا مظاہرہ کر نے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ مسٹرنقوی نے کہا کہ ہندوستان کی شانداردستکاری اور ہنر کی وراثت کو بین
الاقوامی پلیٹ فارم فراہم کرانے کے لیے مودی حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے
جس کی وجہ سے ملک بھر کے ہزاروں دستکاری کی وراثت سے وابستہ لوگوں کو اپنے فن اور ہنر کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کابڑا موقع ملے گا۔